دنیا بھر میں کورونا سے 33,976 افراد ہلاک ہوئے جب کہ مریضوں کی تعداد سات لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
اٹلی میں کورونا سے مزید سات سو چھپن افراد ہلاک ہوگئے اور مجموعی اموات دس ہزار سات سو اناسیہوگئی ہیں جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ستانوے ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
چین میں کورونا پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور ملک بھر میں صرف ڈھائی ہزار مریض رہ گئے ہیں۔ کورونا کے سب سے پہلے مرکز ووہان میں معمولات زندگی بحال ہونے لگے ہیں اور شہر کو کھول دیا گیا ہے۔
امریکہ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ بیالیس ہزارسے تجاوز کر گئی اور چوبیس سو چوراسی سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران شرح اموات میں مزید اضافہ ہوگا اور طبی گائیڈلائنز کو 15اپریل تک بڑھائیں گے۔
اسپین میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 821 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ اسی ہزار سے زائدکیسزرپورٹ ہوئے۔
فرانس میں چھبیس سوسے زائد افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ جرمنی میں کورونامریضوں کی تعداد باسٹھ ہزارس سے تجاوز کر گئی ہے۔
برطانیہ میں کورونا سے ہلاکتیں بارہ سو اٹھائیس ہو گئی ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد انیس ہزار سےزائد ہے۔
برطانوی ہیلتھ سیکرٹری کے مطابق برطانیہ میں روزانہ دس ہزار افراد کے کورونا ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔
خلیجی ممالک میں بھی کورونا کیسز کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ سعودی عرب میں کورونا کے تیرہ سو مریض ہیں اور 8 لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
جدہ میں کرفیو کا دورانیہ تین بجے سہ پہر سے صبح چھ بجے تک کردیا گیا ہے۔ ایران میں ہلاکتیں ڈھائیہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔