مکرمی! اس وقت ملک پر کرونا بیماری کا آسیب ذہنی طور پر چھایا ہوا ہے کہیں مکمل،کہیں جزوی لاک ڈائون ہے کاروباری زندگی سمیت تمام نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ڈیلی ویجزز، دیہاڑی دار، ٹرانسپورٹرز،چھابڑی فروش، مزدوروں پر براہ راست پڑا ہے جن کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ملک میں موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے پہلے ہی لاکھوں افراد بے روز گار ہوئے اب لاک ڈائون کی وجہ سے یہ تعداد کروڑوں میں ہو گئی ہے حکومت پاکستان نے 3 ہزار روپے ماہانہ امداد ان بیروزگار غریبوں دیہاڑی داروں تک پہنچانے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے گھروں میں کھانا پہنچانے اور 3 ہزار روپے مالی امداد دینے کے لیے کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کے ذریعے تقسیم ہو گی یاد رہے وزیر اعظم عمران خان صاحب تحریک انصاف کے نوجوان ورکرز کو تحریک انصاف کے ٹائیگر ز کہتے تھے لہٰذا 200 ارب روپے کا ریلیف فنڈاس ٹائیگر فورس کے ذریعے تقسیم ہو گا باقی آپ خود سمجھدار ہیں بھلا ہو ملک میں دینی جماعتیں اور درد دل رکھنے والی فلاحی تنظیموںہیں۔جماعت اسلامی اور اس کی فلاحی تنظم الخدمت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے جو اس مشکل گھڑی میں بھی اپنے وسائل سے غریبوں کی بھرپور مدد کر رہی ہے۔ (فرحان شوکت ہنجرا، لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38