آئی سی سی نے سلواور ریٹ پر قومی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا۔آئی سی سی کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا۔آئی سی سی نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کیا جس پر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیاگیا۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹیم کے کپتان عماد وسیم کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیاگیا۔