دنیا بھر میں آ ج ارتھ آور منایا جارہا ہے جس کا مقصد اس لائحہ عمل کے لئے تعاون کا اظہار کرنا ہے جس سے عالمی حدت کے مسائل کے حل میں مدد مل سکتی ہے۔اس موقع پر قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دنیا کو پہلے سے کہیں زیادہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کا سامنا ہے اس لئے یہ بات اہم ہے کہ لوگوں کو با اختیار بنایا جائےتاکہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات کا حصہ بن سکیں۔
ارتھ آور کی توثیق کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ آج رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نوبجے کے دوران پارلیمنٹ ہاوس کی روشنیاں گل کردی جائیں گی،جس کا مقصد توانائی کی بچت، موسمیاتی تبدیلی کی روک تھام اورعالمی حدت کے لئے دنیا کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔