پیٹرن ٹرافی گریڈ II- ،زرعی بنک نے پی آئی اے کو ہرا دیا

30 مارچ 2018

اسلام آباد( نوائے وقت نیوز ) زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈنے پاکستان ائیر لائن کی ٹیم کو پیٹرن ٹرافی گریڈ II- کے پہلے میچ میں ایک اننگ اور 46 رنز سے شکست دے دی۔ یہ میچ اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا گیا۔ُپی آئی اے نے ٹاس جیتنے کے بعد زیڈ ٹی بی ایل ٹیم کو میچ کھیلنے کی دعوت دی جس میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 321 رنز بنائے زرعی بینک کی طرف سے محسن ندیم نے 101 ، علی رضا ڈار نے 51 رنز اور گوہر حفیظ بٹ نے 45 رنز بنائے اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ جسکے جوا ب میں پی آئی اے ٹیم پہلی اننگ میں 148 رنز اور دوسری اننگ میں صرف 127 رنز بنا سکی۔ زیڈ ٹی بی ایل کے حمزہ ندیم نے 9 وکٹ حاصل کر کے سب سے زیادہ کھلاڑی آئوٹ کیے۔اس موقع پر صدر زرعی ترقیاتی بینک بھی موجود تھے انہوں نے بینک ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ۔