احتساب سب کا ہو گا اورہرصورت ہو گا،ایک دن آئے گا مشرف کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا :سابق وزیراعظم نوازشریف
احتساب عدالت اسلام آباد میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک بات جانتا ہوں مشرف کا ٹرائل اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا.پرویز مشرف کے خلاف غداری بنچ ٹوٹنے کے سوال پرنواز شریف نے جواب دیا کہ اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں، بیشک پیش نہ ہو مفرور رہے لیکن ایک دن آئے گا اسے قانون کے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا.نوازشریف نے کہا کہ اگر چیف جسٹس نے فریادی والی بات کی تھی تو انہیں اس پر قائم رہنا چاہیے تھا،فریادی جیسے الفاظ چیف جسٹس یا کسی کو زیب نہیں دیتے،یہ بھی کہنا کہ وہ میرے پاس آئے تھے یہ بھی زیب نہیں دیتا۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ احتساب سب کا ہو گا اورہرصورت ہو گا،اب وقت وہ نہیں رہا اور حالات بھی وہ نہیں رہے، میڈیا رپورٹ کر رہا ہے کہ اس کیس میں کچھ نہیں, ضمنی ریفرنس بنانے کی کیا ضرورت تھی جب پہلے تین ماہ میں کچھ نہیں نکلا، نیب کے سٹار گواہ وا ضیا نے تمام الزامات کی خود تردید کردی تھی،اگرسزا دینا مقصود ہے تو میرا نام این ایل سی،ای او بی آئی، رینٹل پاور پلانٹ میں ڈال کر اپنی خواہش پوری کر لیں،اسی طرح ہی یہ سارا ڈرامہ منطقی انجام تک پہنچ سکتا ہے.نوازشریف کاکہنا تھا کہ حسن اور حسین نواز نا کبھی وزیراعظم رہے اور نہ ہی وزراء،اگر کسی جگہ کرپشن یا بد عنوانی سامنے ائی ہے تو وہ پیش کیوں نہیں کر رہے، تمام کیس صرف ہمارے فیملی کاروبار کے ارد گرد گھوم رہا ہے۔