پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کے روز کاروبار حصص میں ملا جلا رجحان
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کے روز کاروبار حصص میں ملا جلا رجحان رہا ۔کے ایس ای100انڈیکس 45400پوائنٹس سے بڑھ کر 45500پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں 5ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو منافع خوری کے باعث کاروبار اتار چڑھائو کا شکاررہا جس کی وجہ سے کاروباری حجم بھی کم رہا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں70.68پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 45489.62پوائنٹس سے بڑھ کر 45560.30 پوائنٹس ہو گیا ۔اسی طرح18.11پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 22801.34پوائنٹس پر جا پہنچا تاہم کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32739.94پوائنٹس سے کم ہو کر32727.24پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 5 ارب 83 کروڑ 11 لاکھ 82ہزار195روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 93کھرب76ارب41کروڑ26لاکھ 91 ہزار 413 روپے سے کم ہو کر93کھرب70ارب58کروڑ15لاکھ9ہزار 218روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 9ارب روپے مالیت کے 23کروڑ3لاکھ 35ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو11ارب روپے مالیت کے 29کروڑ66لاکھ 4ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر374کمپنیوں کا کاروبا رہوا جس میں سے 152کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں اضافہ ،206میں کمی اور 16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔