ڈیرہ اسماعیل خان:ڈی پی او کے قافلے پر ریمورٹ کنٹرول بم حملہ، 2پولیس اہلکار شہید ، 3 زخمی , ڈاکٹر زاہد اللہ محفوظ

30 مارچ 2018 (22:30)

ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی او کے قافلے پر ریمورٹ کنٹرول بم حملے میں 2پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے جبکہ ڈاکٹر زاہد اللہ محفوظ رہے ، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال بھجوا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابقڈیرہ اسماعیل خان کے ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کے قافلے پر کلاچی سے واپس آتے ہوئے بم حملہ کردیا گیا۔ بم سڑک کنارے نصب تھا۔ حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے اور 3شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال ڈی آئی خان منتقل کردیا گیا۔ شہید ہونے والوں میں ڈی پی او کے ڈرائیور فخر اورسیکورٹی سکواڈ انچارج ملازم شامل تھے، حملہ میں ڈی پی او زاہداللہ محفوظ رہے۔