مارگلہ کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا،پاک فوج معاونت کیلئے پہنچ گئی

30 مارچ 2018 (22:18)

وفاقی دارالحکومت میں مارگلہ کی پہاڑیوں کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے پاک فوج کے جوان واقع کالنجر گاوں پہنچ گئے۔اسلام آباد میں مارگلہ کے جنگلات میں لگی آگ پرابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے جبکہ پاک فضائیہ اور آرمی کے ہیلی کاپٹرز مارگلہ جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے مطابق پاک فضائیہ اور آرمی کے ہیلی کاپٹر مارگلہ جنگلات میں لگی آگ بجھارہے ہیں جبکہ پاک فوج کے جوان مقامی آبادی کی حفاظت پر بھی مامور ہیں۔آئی ایس پی آر  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لینے کے لیے پاک فوج کے جوان کالنجر گاں پہنچ گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان آگ بجھانے کے ضروری آلات کے ہمراہ کالنجر گاوں پہنچے ہیں۔فی الحال آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان گلوبل وارمنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے موسموں میں شدت آگئی ہے، مارگلہ کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے پاکستان میں جنگلات کے سکڑنے کی رفتار مزید تیز ہونے کا خدشہ ہے.