بڑے ملتے ہیں تو مثبت نتیجہ آتا ہے:مولانا فضل الرحمان

30 مارچ 2018 (21:24)

ے یو ائی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے وزیراعظم نے چیف جسٹس سے ملاقات کی ہے۔ جب بڑے ملتے ہیں تو مثبت نتیجہ آتا ہے۔ ملالہ پاکستان کی بچی ہے، پاکستان آئی ہے اچھی بات ہے۔مولانا فضل الرحمان نے فاٹاسپریم کونسل اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی سطح پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلا کر فاٹا میں قیام امن کیلئے حکمت عملی کا اعلان کیا جائے۔ حکومت فوری سالانہ مالیاتی پیکج مہیا کرے تاکہ فاٹا میں تعلیم اور صحت کیلئے موثر اقدامات کیے جاسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا سپریم کونسل کے مطالبات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے جبکہ لاپتہ افراد کو وعدے کے مطابق جلد بازیاب کیا جائے