جیکب آباد :گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 46سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا, لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ، دھرنا
جیکب آباد میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 46سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث شہری گھروں تک محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ کاروبار بھی متاثرہ ہورہا ہے ، جیکب آباد میں گرمی کا درجہ حرارت 46سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ایک جانب شدید گرمی تو دوسری جانب بجلی کی غیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے ، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف علی محمد عوامی پارٹی کی جانب دلمراد لاشاری کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالا گیامظاہرین نے جلوس نکال کر لوڈشیڈنگ کے خلاف نعرے بازی کی اور ڈی سی چوک پر پہنچ کر دھرنا دیکر روڈ بلاک کردیا، اس موقع پر مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیکب اباد ایشیا کا گرم ترین شہر ہے جہاں 14سے 18گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جو کہ عوام کے ساتھ ذیادتی ہے انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے بصورت دیگر سیپکو آفیس کا گھیراو کیا جائے گا۔