یمن کے حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر ایک اورمیزائل حملہ

30 مارچ 2018 (18:51)

یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر میزائل حملے جاری ہیں۔ سعودی افواج نے یمن سے داغے گئے باغیوںکے ایک اور میزائل کو مار گرایا۔ عرب میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر میزائل حملہ یمنکے سرحدی علاقے سے کیا۔ صوبہ جزان میں چوکس سعودی عرب کی افواج نے میزائل کو فضامیں ہی تباہ کردیا۔ حوثیباغی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور سرحدی صوبے جزان پر ایران ساختہ میزائلوں سے حملہ کررہے ہیں۔ سعودی افواج نے ریاض اور جزان میں میزائل شکن میزائل دفاعی نظام نصب کیا ہواہے۔ باغی جیسے ہی میزائل داغتے ہیں تو اسے ہدف پر پہنچنے سے پہلے مار گرا دیا جاتا ہے۔