پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش

30 مارچ 2018 (14:36)

 اوگرا نے یکم اپریل سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی جبکہ ہائی اسپیڈ اور لائٹ ڈیزل میں اضافہ کی سفارش کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھیج دی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی جب کہ 65 پیسے اضافے سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 99 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اوگرا نے مٹی کا تیل 13 پیسے اور لائٹ ڈیزل 55 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔