امریکا اور روس تصادم کی جانب بڑھ رہے ہیں: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

30 مارچ 2018 (12:19)

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے انتباہ دیاہے کہ امریکا اور روس تصادم کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ انتونیو گوتیرس نے کہا کہ دونوں ملک سرد جنگ سے بچنے کیلئے مواصلات بہتر بنائیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگومیں کہاکہ امریکا اورروس کے تعلقات تیزی سے بگڑ رہے ہیں۔ برطانیہ میں اعصاب شکن گیس حملے کے بعد دنوں ملکوں میں سرد جنگ کی صورتحال ہے۔ گوتیرس نے انتباہ کیاکہ اگر امریکا اور روس نے رابطے کے ذرائع بہتر نہیں بنائے تو صورتحال مزید خراب ہوگی۔