ہم نے جو منی ٹریل دی اسی کو ہمارے خلاف ثبوتوں کا ڈھیربنا دیا گیا:مریم نواز

30 مارچ 2018 (11:53)

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم نے تمام منی ٹریل جے آئی ٹی کے سامنے پیش کردی ہیں‘ آخری ضمنی ریفرنس میں سب کچھ میاں نواز شریف پر ڈال دیا گیا‘ ہماری جانب سے دی گئی منی ٹریل کو ہمارے ہی خلاف ثبوتوںکا ڈھیر بنا دیا گیا۔ جمعہ کو صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ریڈلے کا بیان سب کے سامنے ہے آخری ضمنی ریفرنس میں سب کچھ میاں نواز شریف پر ڈال دیا گیا ہم نے تمام منی ٹریل جے آئی ٹی کے سامنے دی ہے مخالفین پراپیگنڈہ کررہے ہیں ضمنی ریفرنس میں کہا گیا کہ میاں نواز شریف مالک ہیں ہماری جانب سے دی گئی منی ٹریل کو ہمارے خلاف ہی ثبوتوں کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔