عمران خان کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

30 مارچ 2018 (11:51)

اسپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کےخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے، سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ4 اپریل سے کرے گا۔ جمعہ کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے جس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ بدھ 4 اپریل سے کرے گا۔