عمران نیازی نے جھوٹ بول کر عوام میں اپنی ساکھ خراب کی,ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے:شہباز شریف

30 مارچ 2018 (11:49)

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران نیازی نے جھوٹ بول کر عوام میں اپنی ساکھ خراب کی‘ دھرنا گروپ نے عوام کی خدمت کا سفر روکنے کی کوشش کی‘ انہوں نے یو ٹرن لینے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جمعہ کو لندن میں مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جھوٹ بولنے والوں نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی دھرنا گروپ نے عوام کی خدمت کے سفر کو روکنے کی کوشش کی۔ عمران نیازی نے جھوٹ بول کر عوام میں اپنی ساکھ کو خراب کیا ہے۔ انہوں نے یو ٹرن لینے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ عناصر عوام کی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔