قربان ڈگری کالج برائے خواتین والٹن روڈ کا سالانہ کانووکیشن

30 مارچ 2018

لاہور(پ ر) قربان ڈگری کالج والٹن روڈ برائے خواتین کا پانچواںسالانہ کانووکیشن منعقد ہوا ۔مہمان خصوصی پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ کے ڈین ڈاکٹر سلیم مظہر تھے ۔ تقریب میں تعلیمی میدان سے تعلق رکھنے والی متعدد معتبر شخصیات موجود تھیں۔ جنییووا اولیویرا بھی تقریب کا حصہ تھیں۔ کالج پرنسپل اور اساتذہ کرام تقریب کے روح رواں تھے۔ جنہوں نے اپی مسلسل کاوشوں کی بدولت پروگرام کے ہر پہلو کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا۔تعلیمی اور نصابی کارکردگی کی مظہر تقریب کو انتہائی پروقار انداز میں منظم کیا گیا۔اس کانووکیشن میں گزشتہ چار برس کی فارٖغ التحصیل طالبات کو ڈگریاں دی گئیں۔