ساتویں سارک نیورو سرجری کانفرنس آج سے لاہور میں شروع
لاہور (پ ر) ساتویں سارک نیورو سرجری کانفرنس2018کیلئے لاہور جنرل ہسپتال میں دو روزہ پری ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں دماغی امراض اور اس سے متعلقہ حساس امور پر سینئر ڈاکٹرز نے لیکچر زدیے ، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں منعقد ہونے والی ان ہینڈز آن ورکشاپس میں لائیو سرجری کا مظاہرہ بھی کیا گیا ہے ۔چیئرمین پاکستان سوسائٹی آف نیورو سرجنز پروفیسرانور چوہدری نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ آج سے شروع ہونے والی 3روزہ سارک کانفرنس یکم اپریل تک جاری رہے گی جس میں 150مقالہ جات اور سٹیٹ آف دی آرٹ لیکچرز ہوں گے، انہوں نے بتایا کہ اس کانفرنس سے قبل ان پری ورکشاپس میں اینڈوسکوپک سکل بیس، سپائنل ورکشاپ، برین ٹریکٹو گرافی، ویسکولر اور نیورو سرجری کے دیگر اہم امور پر تفصیلی لیکچر ز دیے گئے ہیں ۔