پاکستان آگہی پروگرام: اساتذہ طلبہ کا دورہ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان و ایوانِ قائداعظم موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر

30 مارچ 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ جلو موڑ کی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور برائٹ گرائمر سکول کے طلباو طالبات و اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین‘ توحید نگر کمال گنج‘ گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ جیا موسیٰ شاہدرہ‘ گورنمنٹ اقبال ہائی سکول‘ گڑھی شاہو‘ طاہر فائونڈیشن سکول‘ یوسف پارک‘ شاہدرہ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول‘ یوسف پارک‘ شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ تعلیمی اداروں سے مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 701تھی۔