تعلیمی اداروں کے سربراہوں کیلئے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام خصوصی نشست

30 مارچ 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی کے زیر اہتمام تعلیمی نتائج کو بہتر بنانے کے حوالے سے تعلیمی اداروں کے سربراہان کے ساتھ ایک نشست میں ترجمان جماعت اسلامی امیر العظیم بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ یہ نشست 30 مارچ کو جوہر ٹائون کے مقامی شادی ہال میں شام چار بجے ہوگی۔