اداروں میں تعلقات نارمل ہونا ملکی مفاد میں ہے : گورنر پنجاب
لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کے کان اور آنکھیں ہیں، حکمرانوں پر میڈیا کی تنقید سے انہیں اپنی اصلاح کا موقع ملتا ہے تاہم جہاں معاشرے کا بدنما چہرہ دکھایا جائے وہاں معاشرے میں ہونے والے اچھے کاموں کی بھی تشہیر ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان تعلقات نارمل ہونا پاکستان کے مفاد میں ہے وہ گزشتہ روز پنجاب یونین آف جرنلٹس کی نو منتخب عہدیداران اور سینئر صحافیوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے وفد کی قیادت پی یو جے (دستور) کے صدر رحمان بھٹہ اور جنرل سیکرٹری احسان اللہ بھٹی نے کی جبکہ وفد میں سینئر صحافیوں سعید آسی، فرخ سعید خواجہ ، تاثیر مصطفے، حامد ریاض ڈوگر، صداقت عباسی، عاصم امین ، شہزادہ خالد، امتیاز احمد، نبیل کھوکھر، میاں علی افضل، انجم عقیل، شہباز چودھری امداد قریشی، مجلس عاملہ کے ارکان شامل تھے اس موقع پر رحمان بھٹہ، سعید آسی اور فرخ سعید خواجہ نے بھی اظہار خیال کیا گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ میڈیا جہاں حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتا ہے وہاں حکومت کی طرف سے کئے گئے اچھے کاموں کو بھی اجاگر کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ 2013ء کے پاکستان کی نسبت 2018ء کا پاکستان کہیں بہتر ہے مسلم لیگ ن اس موازنے کو قوم کے سامنے پیش کر رہی ہے تاہم میڈیا کو بھی 2013ء میں جانے والی حکومت اور 2018ء میں حکومتی مدت پوری کرنے والی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہئے۔
مائوں کی سنائی داستانیں
مائیں جو کہانیاں ہمیں بچپن میں سنایا کرتی تھیں ان میں اکثر ایسے مقامات آتے ...
خواجہ آصف نےخود ووٹ کےتقدس کو پامال کیا,یہ کیس کسی کی ذات کا نہیں، ...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے خود ووٹ کے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ:خواجہ آصف نااہل قرار
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3رکنی لارجر بینچ نے 10 اپریل کو اپنا محفوظ شدہ فیصلہ ...
خصوصی افراد نارمل افرادسے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں،ڈاکٹر فوزیہ ...
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر فوزیہ خورشید نے کہا ...
سینٹ اداروں میں تصادم دیکھ رہا ہوں‘ سیاسی ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی کوشش ملک و ...
اسلام آباد (صباح نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) سینٹ میں فاٹا، خیبر پی کے، کراچی اور ...
عمران خان الزام لگاتے کہ میں بیرون ملک جا کر چیک اپ کراتا ہوں,الزام خان ...
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان الزام لگاتے ہیں کہ میں بیرون ...