پاکستان اولیا کا فیضان ہے دشمن کچھ نہیں بگاڑ سکتا : ادریس شاہ زنجانی

30 مارچ 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ پاکستان اولیا کرام کا فیضان ہے۔ دشمن کی سازشیں وطن عزیز کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں اولیا کرام کی تعلیمات ہماریلئے مشعل راہ ہیں۔ بزرگوں نے انسانیت کی خدمت اور فروغ علم کا سبق دیا۔ چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ان کا طریقہ اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی حفاظت کیلئے علماء مشائخ سربکف ہیں۔