گورنمنٹ کالج برائے خواتین باغبانپورہ میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب

30 مارچ 2018

لاہور (پ ر) گورنمنٹ کالج برائے خواتین باغبانپورہ میں 23مارچ کے حوالے سے تقریب کا اہتمام ہوا۔ مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد زاہد میاں تھے۔ پرنسپل پروین ارشد اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد زاہد میاں نے طالبات سے خطاب میں بتایا کہ ہماری آزادی کا مقصد وہ خطہ حاصل کرنا تھا جہاں امن‘ سکون اور آزادی ہو۔ وطن نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے۔ ہم نے اس کا قرض محنت اور لگن سے اتارنا ہے۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض شعبہ تاریخ کی انچارج معروف شاعرہ فہمیدہ کوثر نے سرانجام دیئے۔ پروگرام کے آخر میں تقاریر اور ملی نغموں میں حصہ لینے والی طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔