عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے : صوفی مسعود صدیقی
لاہور (پ ر) چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن صوفی مسعوداحمدصدیقی نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت اور اس کا تحفظ اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے جس کا دفاع کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ ’’تحفظ ختم نبوت کانفرنس ‘‘سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔امیر تنظیم کا کہنا تھاکہ اصلاح معاشرہ ، قیام امن اور ملکی استحکام کیلئے اپنی خدمات سرانجام دینے والوں پر من گھڑت الزام تراشیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔