نظام مصطفی ؐکے نفاذ کی جدوجہد بھی فرض ہے: علامہ اشرف آصف جلالی

30 مارچ 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)7اپریل کو مینارِ پاکستان ہونے والی کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں اور تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے چیئر مین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کے حلقۂ انتخاب این اے128میں 2دفاتر کے افتتاح اور الیکشن کمپین کے سلسلہ میں جامع مسجد سیدنا عمر فاروق غوث گارڈن میں نظامِ مصطفیٰﷺ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ نظامِ مصطفیٰﷺکے نفاذ کی جدوجہد بھی فرض ہے۔