محمو د اچکزئی نے انبیاء کی توہین کی فوری معافی مانگیں: میاں اشرف عاصمی
لاہور (پ ر) انسانی حقوق کے علمبردار ، مصطفائی جسٹس موومنٹ کے چیئرمین صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے معروف سیاستدان محمود خان اچکزئی کے اِس بیان پر کہ" پیغمبر بھی عوامی طاقت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا" کی شدید مذمت کی ہے۔ صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے محمود خان اچکزئی کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ محمود خان اچکزئی نے انتہائی نامناسب الفاظ استعمال کیے ہیں۔ اپنے اِن الفاظ پر اللہ پاک کے حضور استغفار کریں اور پوری قوم سے بھی معافی مانگیں ۔