انتخابات میں تاخیر یا التواء کا کوئی جواز نہیں: لیاقت بلوچ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے مطابق اسمبلیاں معیاد پوری کرلیں تو ساٹھ دن کے اندر عام انتخابات کرانا لازم ہیں،عام انتخابات کے راستہ میں اب کوئی رکاوٹ نہیں ۔ آئین کی متعین مدت میں انتخابات میں تاخیراور التواء کا حکومت یا عدالت کے پاس کوئی اختیار نہیں۔ ایسا کوئی بھی اقدام ملک و ملت اور جمہوریت کے لیے بڑے نقصان کا باعث ہوگا۔