مدارس اور ملک کی حفاظت کیلئے علماء متحد ہیں: مولانا امجد خان

30 مارچ 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)دینی مدارس اسلام کی اشاعت کا ذریعہ ہیں، دینی مدارس میں امن ومحبت کا درس دیا جاتا ہے، امریکہ اور یورپ مدارس کیخلاف منفی پراپیگنڈے کرنے میں مصروف ہیں حالانکہ کسی مدرسے کا دہشت گردی سے دور دور تک اس کا تعلق نہیں ہے یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان، مولانا قاری حنیف جالندھری، مولانا محمد میاں اوردیگر نے جامعہ سراج العلوم کے سالانہ جلسہ وتقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا علماء نے کہاکہ وطن عزیز میں اسلامی دفعات کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں۔