گلبرگ پولیس کی کارروائی طابی ڈکیت گینگ گرفتار
لاہور (نامہ نگار) گلبرگ پولیس نے چھاپہ مار کر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے نقدی، 3 موبائل فونز، 1 عدد ہنڈا 125، 1 پسٹل اور 5 گولیاں برآمد کر لیں۔ ایس ایچ او گلبرگ انسپکٹر بابر اشرف انصاری نے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر 2 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا۔