لاہور ائرپورٹ پر چین جانیوالے مسافر سے 300 گرام سونا برآمد، ملزم گرفتار
لاہور (خصوصی نامہ نگار) کسٹم حکام نے نجی ائر لائن سے چین کے شہر گوالگزو جانے والے مسافر انور سے 300 گرام سونا برآمد کرکے ان کو لاہور ائرپورٹ پر گرفتار کر لیا۔ سونے کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔