شاہدرہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

30 مارچ 2018

فیروز والہ (نامہ نگار) شاہدرہ اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد اور سات افراد زخمی ہو گئے۔ کھوڑی کے قریب کار الٹ جانے سے کار سوار حافظ عمران علی ہلاک اور ا دو ساتھی شدید زخمی ہو گئے ،ریان پور کی آبادی نون کے رہائشی حافظ عمران علی ساتھیوں سمیت شادی سے واپس آتے ہوئے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ، ساتھی زخمی ہو گئے شاہدرہ موڑ کے قریب تیز رفتار بس بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سوار میا بیوی پر چڑھ گئی جس کے نتیجہ میں خاتون صفیہ بی بی ہلاک اس کا شوہر عبالرشید زخمی ہو گیا بنگلہ پلی کے قریب ویگن اور ٹرک کے تصادم میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔