نوجوان کی فائرنگ سے واپڈا ملازم زخمی
لاہور (نامہ نگار) شیراکوٹ کے علاقہ میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان نے فائرنگ کر کے واپڈا ملازم کو زخمی کر دیا۔ رضوان پارک کے قریب رہائش پذیر شیخ شاہد واپڈا ملازم کو معمولی تلخ کلامی پر عمیر نامی شخص نے پسٹل سے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گےا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
جبکہ تاحال ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔