لاہور ہائیکورٹ بار کیطرف سے کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کے اعزازمیں تقریب

30 مارچ 2018

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔بار صدر انوار الحق پنوں نے مبارک باد دی۔لاہور کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر شعیب شاہ کی سربراہی میں کورٹ رپوٹرز نے شرکت کی۔تقریب میں وجیہ احمد شیخ، یوسف شاہ، طارق خان اور جعفر بن یار اور لاہور پریس کلب کے نائب صدر شکیل سعید اور سابق نائب صدر کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن عمرحیات وسیر نے بھی شرکت کی۔