2 سالہ بچی اور دو خواتین اغواء

30 مارچ 2018

لاہور + فیروز والا (نامہ نگاران) سنگھ پورہ کے جمشید کی 2سالہ بیٹی ارضہ گھر کے دروازے میں کھےل رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ پولیس نے مغویہ بچی کے والد کی درخواست پر اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔ تھانہ بی ڈویژن کے علاقے میں بلال نے ساتھی کی مدد سے جواں سال شادی شدہ خاتون (ز) کو اغوا کر لیا شاہدرہ ٹاﺅن کے علاقے میں چار افراد نے جواں سال (س) کو اغوا کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔