پیرمحل: پنچایتی فیصلہ پر بچی سے زیادتی کے ذمہ داروں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست

30 مارچ 2018

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پیر محل میں پنچایت کے حکم پر کم سن بچی سے زیادتی کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔ سول سوسائٹی نیٹ ورک نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے انسانی حقوق سیل میں شکایت درج کروا دی کہ پیر محل کے وسیم شہزاد نے ہمسائے کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ چار رکنی پنچائیت کے حکم پر زیادتی کا شکار لڑکی کے بھائی رمضان نے ملزم وسیم شہزاد کی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس پنچایت کے حکم پر بچی سے زیادتی کا ازخود نوٹس لیں۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...