ٹیوٹا اور پاکستان کسٹمز کے مابین چائینز لینگوئج‘ برآمدات درآمدات کورس کرانے کا معاہدہ

30 مارچ 2018

لاہور (نیوز رپورٹر) ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ٹیوٹا اور پاکستان کسٹمز کے مابین ماڈل کسٹمز کولیکٹوریٹ کے افسران کو چائینز لینگوئج کورس کرانے کا معاہدہ طے پایا ٹیوٹا کسٹمز کے ساتھ مل کر برآمدات اور درآمدات سے متعلق کورسز کا آغاز بھی کرے گا۔ معاہدے کے تحت دونوں کورسز مغل پورہ ڈرائی پورٹ میں کرائے جائینگے۔ معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے بتایا کہ معاہدے کے تحت پاکستان کسٹمز مغل پورہ ڈرائی پورٹ پر لیبز اور دیگر آلات لگائے گا جبکہ اساتذہ ٹیوٹا مہیا کرے گاچائینز لینگوئج کسٹمز کے افسران کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ کسٹمز افسران کے لئے سی پیک کے دوران چائینز لینگوئج بہت مددگار ثابت ہو گی۔ چیئرمین ٹیوٹا نے کہا کہ ٹیوٹا بہت عرصے سے اس کورس کو شروع کرنا چاہتا تھا اس کیلئے کسٹمز کے ایکسپرٹ اور افسران کریکلم کی تجدید میں مدد فراہم کرینگے۔