سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، 91ارب کی نئی سرمایہ کاری
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میںتیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس316.63 پوائنٹس کے اضافے سے 45489.62 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں91 ارب74 کروڑ41 لاکھ370 روپے کا اضافہ رونماء ہوا تاہم تجارتی حجم میںایک ارب40کروڑ85 لاکھ88 ہزار420 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 4کروڑ84 لاکھ97ہزار170 حصص کا اضافہ ہوا۔ کے ایس ای 30 انڈیکس میں165.59پوائنٹس کی تیزی سے22783.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں338.53 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں562.95پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 91.53 پوائنٹس کے اضافے سے17852.99پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 224.81پوائنٹس کی تیزی سے 21168.97پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 195.72 پوائنٹس کے اضافے سے 22481.56پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر375کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے185کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،168کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
مجموعی طور پر29کروڑ66لاکھ4ہزار90حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم11 ارب 94 کروڑ 36 لاکھ 58 ہزار 170روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل92کھرب84ارب 66کروڑ85لاکھ91ہزار43روپے سے بڑھ کر 93 کھرب 76 ارب 41 کروڑ 26 لاکھ 91 ہزار 413 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں140کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،49کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور10 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ11 کروڑ60لاکھ 76 ہزار 900حصص کا کاروبار ہوا۔