سیمنٹ کی کھپت 45 لاکھ ٹن تک پہنچنے کا امکان

30 مارچ 2018

کراچی (آن لائن) ایک ماہ میں سیمنٹ کی کھپت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔جمعرات کو ترجمان آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ مارچ میں سیمنٹ کی کھپت 45 لاکھ ٹن تک پہنچ سکتی ہے۔ملک میں جاری کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے سبب صرف مارچ کے ایک مہینے میں سیمنٹ کی کھپت میں 15 فیصد اضافے سے 45 لاکھ ٹن سے تک پہنچنے کا امکان ہے جو ایک ماہ میں سب سے بڑی فروخت کا ریکارڈ ہے۔