پیپکو پروموشن بورڈ کا اجلاس 2 اپریل کو ہوگا

30 مارچ 2018

لاہور (نیوز رپورٹر) پیپکو (PEPCO) کا گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی کا بورڈ 2 اپریل 2018ء کو منعقد ہوگا جس میں مختلف کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے 18 افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دی جائے گی اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیپکو کا ایس ای سے چیف انجینئر کے عہدے پر ترقی کیلئے بورڈ 2 اپریل کو ہوگا اس حوالے سے مختلف کمپنیوں کے پچاس کے قریب افسران کو انٹرویو کیلئے بلایا گیا ہے جبکہ پیپکو کے زیر انتظام چلنے والی تقسیم کار کمپنیوں میں 18 چیف انجینئرز کی آسامیاں خالی ہیں لیسکو سے چھ افسران کو انٹرویو کیلئے بلایا گیا ہے جس میں مشتاق علی قمر، محمد لطیف محمد عاصم محمد بخش بلوچ معین شریف چودھری امتیاز اور نذیر لودھی شامل ہیں دلچسپ امر یہ ہے کہ لیسکو سے انٹرویو کیلئے جانے والے افسران پہلے ہی ایڈیشنل چیف انجینئرز کے عہدے پر کام کر رہے ہیں لیسکو میں چیف انجینئر کی کوئی آسامی خالی نہیں ہے پیپکو کی پروموشن پالیسی کے تحت ترقی پانے والے افسران کودور دراز تقسیم کار کمپنیوں میں تعیناتی کی جائے گی پیپکو پروموشن بورڈ میں انٹرویو کیلئے آنے والے افسران نے حلفیاً بیان پہلے ہی سے لیتا ہے کہ جس افسر کو جس کمپنی میں تعینات کیا جائے گا اس کو احکامات تسلیم کرنا ہونگے واضح کہ اس سے قبل پیپکو پروموشن بورڈ کی تاریخ 31 مارچ مقرر کی گئی تھی۔