معاشی عشارئیے اچھے حالات کی نشاندہی نہیں کر رہے:ملک طاہر

30 مارچ 2018

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ معاشی معاملات میں توازن لانے کے لیے روپے کی بے قدری اور بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس سمیت وہ تمام مسائل فورا حل کرے لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ معاشی اشاریے اچھے حالات کی نشاندہی نہیں کررہے ہیں۔