این ایچ اے کو ترقیاتی کاموں کیلئے 2کھرب کے فنڈز جاری ہو چکے

30 مارچ 2018

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 2 کھرب 7 ارب 66 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں نیشنل ہائے وے اتھارٹی کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 3 کھرب 24 ارب 72 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے این5- پر پل کی تعمیر کیلئے 3 ارب 63 کروڑ، فیصل آباد۔خانیوال ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے ایک ارب، یکمچ۔ خاران روڈ کی تعمیر کیلئے 2 ارب 70 کروڑ، گرم چشمہ روڈ چترال کیلئے 80 کروڑسمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

کراچی سے نیو یارک

کراچی پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی کو نیو یارک بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ...