لائن سٹاف کیلئے ٹی اینڈ پی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا: مجاہد چٹھہ

30 مارچ 2018

لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ حفاظتی آلات کے استعمال نہ کرنے کے باعث حادثات رونما ہوتے ہیں جس کے لئے سیفٹی کے تمام اصولوں پر عمل درآمد کیا جائے مجاہد پرویز چٹھہ نے یہ بات لیسکو کے سائوتھ سرکل میں سیفٹی سیمینار سے خطاب کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا لائن سٹاف کے لئے ٹی اینڈ پی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔