ایل ڈی اے کے 6 کمرشل‘ 11 رہائشی پلاٹ 55 کروڑ میں نیلام

30 مارچ 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مختلف رہائشی سکیموں میں واقع لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چھ کمرشل 11 رہائشی اور تعلیمی مقاصد کے لئے مختص ایک پلاٹ مجموعی طور پر 55 کروڑ 87 لاکھ روپے میں نیلام کر دئیے گئے۔ جس کی نگرانی ایل ڈی اے کی آکشن کمیٹی کے ارکان ڈائریکٹرز لینڈ ڈویلپمنٹ فارقلیط میر اور عبدالستار خان‘ ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ محمد نعمان خان‘ خرم یعقوب‘ خواجہ توقیرحسن‘ عثمان غنی اور شہباز الحق گھرکی اور دیگر متعلقہ افسران نے کی۔