بلیو گروپ آف کمپنیز کے پراجیکٹس کے سلسلے میں چائنیز سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد

30 مارچ 2018

لاہور (پ ر) بی جی سی اب تک 400 سے زائد ہاؤسنگ اور کمرشل پراجیکٹس مکمل کرچکا ہے۔ 2012 سے بلیو گروپ آف کمپنیز میگا ہاؤسنگ پراجیکٹس کی ڈویلپمنٹ اور مارکیٹنگ میں ایک امتیازی نام بن کر ابھرا ہے۔ اب گروپ کے پلیٹ فارم سے مختلف شہروں میں متعدد نئے ہاؤسنگ پراجیکٹس متعارف کروائے گئے ہیں۔ جن میں BLUE WORLD CITY اسلام آباد اور BLUE TOWN لاہور شامل ہیں۔ پاکستان میں CPEC کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے یہ پراجیکٹس CPEC روٹ پر متعارف کروائے گئے ہیں۔ بی جی سی کے سی ای او سعد نذیر اور ٹیم نے چائنہ میں پراجیکٹس کو متعارف کروانے کے لئے متعدد دورے کئے جس کو چائنیز سرمایہ کاروں نے پراجیکٹس کو پسند کیا اور بی جی سی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے دورے کا فیصلہ کیا۔ چائنیز ڈیلیگیشن کے لئے رائل پام لاہور میں Group Presenitation اور عشائیہ کیا گیا اور انہوں نے بی جی سی کے لاہور پراجیکٹ BLUE TOWN واقع ملتان روڈ مانگا بائی پاس کا دورہ کیا۔