الوکل گورنمنٹ قوانین کیخلاف دائر درخواست غیر موثر ہونے پر خارج

30 مارچ 2018

سلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے لوکل گورنمنٹ قوانین کے خلاف دائر آئینی درخواست ناقابل سماعت اور غیر موثر ہونے کی بنا پر خارج کردی ہے۔درخواست ریاض حنیف راہی نے دائر کی تھی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس مےاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ صوبائی حکومتیں آئندہ مالی معاملات لوکل سطح پر منتقل کریں، عدالت اس حوالہ سے حکم جاری کرے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہم ایسا حکم جاری کر سکتے ہیں؟ کےا یہ ہمارے دائر اختےار میںآتا ہے ، بعدازاں عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیاہے۔
درخواست خارج