شمالی و جنوبی کوریائی سربراہان کی ملاقات 27 اپریل کو ہونے کا باضابطہ اعلان

30 مارچ 2018

سیول(این این آئی)جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ ستائیس اپریل کو منعقد ہونے والی ایک سمٹ میں صدر مون جے اِن شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اْن سے ملاقات کریں گے۔ ادھر جنوبی لورین ونیفکشن وزیر نے شمالی کورین ہم منصب سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے صدور کی اپریل میں ہونے والی ملاقات کی تیاری کا جائزہ لیا۔ سربراہ اجلاس میں کم جونگ اِن اور ٹرمپ ملاقات کی راہ ہموار ہوگی۔ تقریبا ایک دہائی بعد ان کوریائی ریاستوں کے رہنما پہلی مرتبہ ملاقات کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریائی حکام کے حوالے سے جمعرات کے دن بتایا کہ ساؤتھ نارتھ سمٹ 2018کا انعقاد ستائیس اپریل کو سرحدی گاؤں پَن مْن جم کے جنوبی علاقے میں قائم پیس ہاؤس میں کیا جائے گا۔