نیول چیف کی زیر صدارت پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ختم ہو گئی

30 مارچ 2018

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی۔کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کی۔ کانفرنس کے دوران پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریو ں ،موجودہ سکیورٹی صورت حال اور ٹروپس کی ٹریننگ و فلاح سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف کو پاک بحریہ کے مختلف جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس میں تمام چیفس آف سٹاف، پرنسپل سٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز پاک بحریہ کی دفاعی پالیسیوں اور منصوبوں کا جائزہ لیتے ہیں۔ چیف آف دی نیول سٹاف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ نیول چیف نے پاکستان کے نہایت اہم میری ٹائم انفراسٹرکچرکے بحری دفاع اورقومی میری ٹائم اثاثوں کے تحفظ کے سلسلے میں پاکستان نیوی کے عزمِ صمیم کا اعادہ کیا۔نیول چیف نے مشق رباط۔۸۱ کے کامیاب انعقاد کو سراہا اور عمومی و غیرعمومی چیلنجز سے اعلیٰ درجے کی آپریشنل تیاریوں کے ساتھ نبرد آزما ہونے پر زور دیا ۔ آپ نے خطے میں میری ٹائم انوائرمنٹ میں ہونے والی تبدیلیوں اور ملکی میری ٹائم مفادات کے تحفظ کابغور مشاہدہ کرنے کی تلقین کی۔
پاک بحریہ کانفرنس