حافظ شبیرکی میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سے ملاقات

30 مارچ 2018

کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن ) حافظ شبیر ڈائریکٹر پاکستان بزنس سنٹر کویت و کوآرڈینیٹرپاکستان ٹورازم برائے کویت نے میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سے خصوصی ملاقات کی، محمدعرفان ناگرہ بھیموجود تھے۔ ملاقات کا مقصد کویت اور پاکستان کے مابین تجارت کو فروغ دینا اور پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی توجہ دلوانا تھا۔ حافظ محمدشبیر نے کرنل (ر) مبشر جاوید کو بتایا کہ کویتی سرمایہ کار پاکستان کو سرمایہ کاری کے حوالے سے محفوظ ملک قرار دے چکے ہیں اور وہ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے کام کررہے ہیں اور100بلیئن ڈالر کی سرمایہ کاری کے لئے ہم تیار ہیں جس پر میئر لاہور کرنل(ر) مبشر جاوید نے کہا کہ ہم آپ کی اس کاوش کو سراہتے ہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انکے دور اقتدار میں پاکستان ترقی کی منزلوں کی طرف گامزن ہوا۔ محمدعرفان ناگرہ جیسے نوجوان پاکستان مسلم لیگ(ن) کا قیمتی اثاثہ ہیں ہم پاکستان مسلم لیگ(ن ) کیلئے انکی اور انکی ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہیں۔

کراچی سے نیو یارک

کراچی پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی کو نیو یارک بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ...