ائر انڈیا کے طیارے میںبم کی افواہ‘ تھرتھلی مچ گئی
نئی دہلی (آئی این پی) بھارت کی سرکاری ائر لائنز کے ہوائی جہاز میں بم کی اطلاع پر کہرام مچ گیا۔ کال سینٹر کو ہوائی جہاز میں بم کی اطلاع موصول ہوئی۔ فون کرنے والے نے دہلی سے کولکتہ جانیوالی فلائٹ میں بم ہونے کی اطلاع دی۔فلائٹ نمبر AI-020جو دہلی سے کولکتہ 248 مسافروں کو لیکر پرواز کرنیوالی تھی ،منسوخ کرکے بم کی تلاش شروع کردی گئی اور مسافروں کو دوسرے طیارے سے کولکتہ روانہ کردیا گیا۔